کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا۔ وہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اور اسی حوالے سے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔
بہادر آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں وہ اپنی گاڑی میں اعلانات کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
اسی دوران جب وہ گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ کے علاقے میں پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
9 مئی اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پولیس کی جانب سے متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں سے کئی ایف آئی آر میں فردوس شمیم نقوی نامزد بھی ہیں۔
پولیس کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو شارع فیصل تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.