اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

پارٹی قائدین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے۔

پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ احتجاج سے متعلق این اے پی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا یا نہیں حکومتی اتحاد ایک پیج پر نہیں آسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا۔ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین شرکت کریں گے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.