بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ آج جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا۔

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریباً 10 سال فرائض سر انجام دیے۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری 2022 کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی تھی۔

سپریم کورٹ میں مقررہ 17 ججز میں سے جسٹس مشیر عالم کی 17 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.