بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور غیر قانونی تعمیرات کیس،بلڈرز کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر واقع نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات کیس میں بلڈرز عبد القادر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او ولایت خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔

سیشن جج شرقی نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات کیس میں بلڈرز کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 26 جنوری تک توسیع کی ہے۔

کراچی نسلہ ٹاور بلڈر کا لالچ مکینوں کو لے ڈوبا 340 گز…

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت میں توثیق پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے ملزمان کی 10، 10 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی ، ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.