پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر کوئی ظلم ڈھایا گیا تو زیادتی ہو گی۔
یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ آپ کو کوئی ہدایت آئی ہے کہ الیکشن مہم پر پابندی لگانی ہے تو جواب ملا کہ ایسی کوئی ہدایات نہیں آئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کا شیڈول آ چکا تو تمام جماعتوں کو مہم چلانے کا حق حاصل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ امیدواروں کو ریلی کی شکل میں اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانےجانا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں صاف شفاف الیکشن ہونےجا رہے ہیں اور دوسری طرف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں جبکہ مریم نواز کو پروٹوکول میں جلسیوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اسلم اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے میں سارا قصور پی ڈی ایم کا ہے۔
Comments are closed.