جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

ہم نے پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مجھے پرویز الٰہی صاحب نے فون کر کے پوچھا تھا بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ حکومت چھوڑ کر دیکھیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اپنے والد کو بگاڑنے میں مونس الٰہی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، انہوں نے پہلے بھی دعائے خیر کے بعد اپنے والد کو گمراہ کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.