سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے پاس دو راستے تھے، عبوری حکومت یا مشکل فیصلے، ہم نے ملک کا سوچا۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رول آف لاء کی پاسداری کی ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ووٹ کا نہیں بلکہ ملک کا سوچا، اتحادی حکومت کے پاس دو ہی راستے تھے عبوری حکومت بنا کر الیکشن کرواتے یا مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاتے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی ہم پاسداری نا کرتے تو کوئی ملک بھی ہمیں ڈونیشن نا دیتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہہ چکے ان کی تیاری نہیں تھی انہیں نہیں آنا چاہیے تھا۔
Comments are closed.