بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناران کے نیشنل پارکس میں نائٹ کیمپنگ پر پابندی عائد

ناران کے نیشنل پارکس میں نائٹ کیمپنگ پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق جھیل سیف الملوک، جھیل لولو سر کے قریب بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں انسانی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، اس لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.