وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نمبروں میں گھومے بغیر ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا بہت بڑا مسئلہ نمبروں کا گورکھ دھندا ہے، ہم نمبروں میں گھومے بغیر ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آپ کو اس پورے بجٹ میں اسٹیٹ کےلیے کچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے، غریب اور امیروں کا فرق رکھ کر بجٹ بنایا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 16 والے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ غریب لوگوں کا بجٹ ہے، جو لگی بندھی نوکری چلا رہے ہیں یہ ان کا بجٹ ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کسان کو بیج سے لے کر فصل کی کٹائی تک ہر چیز پر ٹیکس چھوٹ دی۔ شعبہ زرات میں کسان کی خوشحال زندگی گزارنے کے لیے قرضے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 30 فیصد کھانے پینے کی چیزیں منڈیوں میں پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہو جاتی ہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ہمارا بائیو فیول بنانے کا ارادہ ہے۔
Comments are closed.