بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔
پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023ء کے اہم ترین میچ میں 7 وکٹ سے جیت پر روہت شرما نے ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے ورلڈ کپ کے اب تک کے تینوں میچوں میں عمدہ بولنگ کی، جس کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی مل رہی ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ احمد آباد کی پچ 190 رنز سے زیادہ کی تھی، ہم تو سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام 6 بولرز کی اچھی بولنگ کی وجہ سے پاکستان کم رنز بناسکا، ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی ہماری ٹیم فارم میں تھی۔
Comments are closed.