اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

حمزہ پوسف کی ساس کا انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی غزہ میں موجود ساس نے انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ شاید ان کی آخری ویڈیو ہو.

 برٹش پاکستانی رہنما کی ساس نے کہا کہ جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہر شخص یہاں سے جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ دس لاکھ لوگوں کے پاس نہ کچھ کھانے کو ہے نہ پینے کو پانی، ایسے میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔

حمزہ یوسف کی ساس نے کہا کہ بہت سے لوگ تو نقل مکانی کررہے ہیں مگر ان زخمیوں اور بیماروں کا کیا ہوگا جو یہاں اسپتالوں میں ہیں۔ 

حمزہ  کی ساس نے عالمی ضمیر جھنجوڑتے ہوئے سوال کیا کہ انسانیت کہاں گئی، اس اکیسویں صدی کے دور میں لوگوں کے دلوں کو کیا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ خدا ہم پر رحم کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.