امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جن ایشوز پر تنازع ہے وہ الیکشن کمیشن دیکھے گا، ہم ری کاؤنٹنگ سے نہیں گھبراتے۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا پہلا مرحلہ ہے کہ منڈیٹ کا تحفظ ہو، ہمیں دوبارہ گنتی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن گنتی الیکشن کمیشن میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق صاحب نے جو اجلاس طلب کیا ہے وہاں جائیں گے، امیر جماعت سے مشاورت کریں گے، اگر میئر ہمارا ہوا تو کراچی کی بہتری ہو گی۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے، اس کا تحفظ کریں گے، پولنگ ختم ہوئی تو جماعت اسلامی پہلے نمبر پر تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے، جماعت اسلامی ہی کراچی کی ترقی کی ضامن ہو گی، ہم چاہتے ہیں تمام پارٹیاں آن بورڈ ہوں تاکہ کراچی کے حق میں بہتر ہو ۔
Comments are closed.