وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔
شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن کروانے کے مطالبے پر کہا ہے کہ ڈسکہ والا الیکشن ہم جیت گئے ہیں، ڈسکہ الیکشن دوبارہ کرانے کی بات عجیب ہے، ہم ہمیشہ ہر عدالت اور ہر محکمہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔
شہباز گل کا پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سے متعلق کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، رات کے ایک بجے تک تو کہتے تھے جیت رہے ہیں، احسن اقبال آر او کے دفتر میں ہی بیٹھے تھے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام ہے رونا، عمران خان کا کام ہے ان کا اصل چہرہ دکھانا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک نسل نے پاکستان کو بنایا اور ایک نے کھایا، اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، عمران خان تو آیا ہی دھاندلی ختم کرنے ہے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تو فخر سے کہتے ہیں ہم نے ووٹ خریدے، ہماری پارٹی میں پیسے لینے والوں کو سزا دی گئی، پچھلے دور میں ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جاتی تھی۔
Comments are closed.