پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ہم خیال ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ملاقات کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست تیار کرنے کی تصدیق کر دی۔
ایم این اے راجہ ریاض کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ ملاقات کی درخواست آج وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیج دی جائے گی، جس پر 30 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ملاقات کے لیے دی گئی اس درخواست پر 8ارکانِ قومی اسمبلی،2وزراء، 4مشیروں اور ارکان صوبائی اسمبلی نے دستخط کیئے ہیں۔
Comments are closed.