اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

’ہم بولنگ پلان پر عمل نہیں کرسکے‘ بابر اعظم نے کوئٹہ سے تاریخی شکست کی وجہ بتادی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ 240 رنز کرکے بھی ہار جائیں تو مایوسی ہوتی ہے، جیسن روئے نے میچ تبدیل کردیا۔

پی ایس ایل 8 کے 25 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے تاریخی شکست دی، میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم بولنگ پلان پر عمل نہیں کرسکے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے تاریخی شکست دے دی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، جیسن روئے کو کریڈٹ دینا پڑے گا، ایسا کاؤنٹر اٹیک ہوتا ہے تو اچھی بولنگ کرنا پڑتی ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ 240 کرنا آسان نہیں ہوتا، اگلے 2 میچز ہمارے لئے کافی اہم ہیں، اگلے میچ میں کوشش کریں گے کہ 280 کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں اس ہی ٹیم کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی، جو آج بولرز سے امید تھی انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی میں ہمیشہ بیٹنگ وکٹ ہوتی ہے، صائم ایوب اور میری پارٹنر شپ سے مومنٹم بنا۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب بہت اچھا کھیل رہے ہیں، یہ پاکستان ٹیم کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ صائم ایوب ہر میچ میں پہلے سے بہتر کررہا ہے، پشاور زلمی کے لیفٹ ہینڈ بیٹر نے ہر میچ میں کچھ بڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ صائم سمیت ہر پلیئر پر نظر ہے، جو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا دیکھیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں بھی سنچری کروں، جو آج پوری ہوگئی، نوجوان پلیئرز کو کھیلنے دیں، جتنا کھیلیں گے وہ اتنا پالش ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.