بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا انتہائی تکلیف دہ ہے، املاک پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراتفری سے باہر نکالنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.