متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی اپنے سوالات کے جوابات کا انتظار کررہے ہیں، حکومت ملاقات کر کے ہمارے سوالات کا جواب دینا چاہتی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بہادر آباد میں شبلی فراز کے سامنے اپنے تحفظات رکھے تھے، ہم نے کہا کہ ہر جماعت کو آن بورڈ لیا جائے اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ ہمارا سوال تھا کہ اگر ووٹنگ مشین آبھی جائے تو کیا گارنٹی ہے کہ ٹیمپرنگ نہیں ہوگی۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کابینہ میں بھی وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے تھے، ایم کیو ایم اتحادی ضرور ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں تحفظات دور کئے جائیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ ہمارا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کی پاکستان انجینئرنگ کونسل سے تصدیق کروائی جائے۔
Comments are closed.