جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہئیں اور استعفے دے کر ساری توجہ تحریک پر دینی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  استعفے بھی جمہوری عمل ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح حکمت عملی کے ساتھ لانگ مارچ کرنا چاہیے، اسلام آباد یا راولپنڈی پہنچ کر چند روز قیام ہونا چاہیے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت کی جانب سے  ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے اور خارجہ پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.