
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم سب کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کثیرالجہتی آج بحران کا شکار ہے، عالمی مسائل پر مشترکہ مؤقف کی ضرورت ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں جی 20 گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ کثیرالجہتی ادارے دنیا کے سب سے اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی بحران، موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی حکمرانی ناکام ہو چکی۔
نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور جنگیں بھی ظاہر کرتی ہیں کہ عالمی حکمرانی ناکام ہو چکی ہے۔
جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں امریکا، روس، چین، سعودی عرب، جرمنی، برطانیہ، سمیت کئی یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں فوڈ، انرجی سیکیورٹی، دہشت گردی سے مقابلہ اور ابھرتے ہوئے خطرات پر گفتگو متوقع ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقات کا منصوبہ نہیں۔
Comments are closed.