بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں باپ کے ارکان سے ووٹ نہیں لینے چاہئے تھے، مصطفی نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ استعفوں پر دیگر جماعتوں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ہمارا موقف کمزور ہے، ہمیں باپ کے ارکان سے ووٹ نہیں لینے چاہئے تھے۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے حالیہ فیصلوں سے مہنگائی کے مارے عوام میں اچھا تاثر نہیں گیا۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ حکومتی ارکان سے ووٹ لینے پر میری نظر میں پارٹی کے نظریاتی تشخص کو نقصان پہنچا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ہم دیگر صوبوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عوامی سیاست کو پاور پولیٹکس پر ترجیح دینا ہو گی۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ امید ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی اِن معاملات پر غور اور واضح لائحہ عمل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے، توقع ہے میرے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.