وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان دنیا میں گلوبل وارمنگ کے خلاف مہم کو لیڈ کررہا ہے، ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو ساری دنیاتسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شہر میں کوئی ایسی جگہ نہیں دیکھنا چاہتا جو خالی ہو، ہر جگہ درخت اگائیں، ڈی سی اور کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ہر خالی جگہ پر درخت اگائیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل کے لئے بہتر ملک چھوڑ کر جائیں، انگریزوں نے جنگل اگائے، ہم نے وہ جنگل ختم کردیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ماضی میں درخت لگانے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں ہم نے پانچ سال میں ایک ارب درخت لگائے تھے۔
Comments are closed.