edelman hookup hookup by tinder dog screening hookup to laptop hookup hotshot mature office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے پاس ہتھیار ہوتے تو حملہ کرنے والے واپس نہیں جاسکتے تھے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لوگوں نے فائرنگ کی، پارٹی کا ایک کارکن شہید ہوا ہے، ہمارے پاس ہتھیار ہوتے تو حملہ کرنے والے واپس نہیں جاسکتے تھے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بیٹھے ہوئے تھے، ٹی ایل پی کے لوگ آئے اور ہم پر اسٹریٹ فائر کیے۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہمارے 10 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، جس میں ہمارے مرکزی رہنما بھی ہیں، ابھی نام نہیں بتا سکتے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے تو کسی کو پلٹ کر پتھر بھی نہیں مارا، ہمارے پاس ہتھیار ہوتے تو ہم پر حملہ کرنے والے واپس نہیں جاسکتے تھے۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ جتھوں کے ساتھ آکر انہوں نے پی ایس پی پر حملہ کیا اور براہِ راست فائرنگ کی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نازک صورتحال کو سنبھالیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ پی ایس پی رہنما سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد پولنگ کا عملہ بھاگ گیا جبکہ عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.