قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد حلف لینا ہمارے منتخب نمائندوں کا آئینی حق ہے۔
کراچی سے جاری ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے نمائندوں کو حلف لینے سے روکا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چنیسر گوٹھ میں ہمارے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع ساؤتھ میں حلف برداری کے بعد گرفتاریارں کی گئیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین کی ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں۔
Comments are closed.