پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اعتراض داخل کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے اوور رول کر دیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کو پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ قبول کرنا چاہیے، ہم ابھی بھی بغیر عہدے کے کراچی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طوفان سے متعلق بھی اقدامات کر رہے ہیں، جو بھی میئر کراچی بنے وہ پھر اختیارات کا رونا نہ روئے بس کام کرے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم الیکشن شیڈول کے اعلان سے پہلے ہوئی، 15 جون کو ہونے والے انتخابات پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم اور کرم اللّٰہ کے کاغذات منظور ہو گئے۔
پی پی پی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار سلمان عبداللّٰہ اور ارشاد علی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔
Comments are closed.