پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ ہمارے ساڑھے 3 سالہ دور میں 5 مارچ کیے گئے، ہم نے کسی کو نہیں روکا۔
نمائش چورنگی کراچی میں پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں علی زیدی نے استفسار کیا کہ جب بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد جارہے تھے تو کیا، اُنہیں کسی نے روکا؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ہماری حکومت کے خلاف کتنے ہی احتجاج کیے، کیا کسی نے انہیں روکا؟
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 2019ء میں مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنا دینے پہنچے یوں ہمارے خلاف 5 مارچز کیے گئے لیکن ہم نے کسی کو نہیں روکا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہاں بچے، نوجوان، بزرگ ہیں اور ان نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.