پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جس معاہدے کی شہباز شریف بات کر رہے ہیں اس میں تیل 150 روپے فی لیٹر دستیاب تھا اور معیشت 6 فیصد سالانہ کی رفتار سے ترقی کررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس آئی ایم ایف معاہدے کو ڈھال بناکر عوام سے غلامی کی قیمت وصول کررہے ہیں اس میں گیس 45 فیصد سستی تھی، ڈالر 179 روپے کا اور زرِمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالرز تھے۔
علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت 84 روپے، گیس کی 45 فیصد اور بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غیرحقیقی اور فرضی اعداد و شمار عوام کیسے قبول کریں گے۔
Comments are closed.