پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ اتحاد میں عومی نیشنل پارٹی (اے این پی) ہے، ن لیگ اور مولانا ہمارے مشورے پر سوچ لیں۔
پشاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب اس مرتبہ پشاور میں منعقد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لیے سیاسی قبرستان ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک کو حلال اور پنجاب میں حرام قرار دیا گیا، ہم آج بھی پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اتحاد میں عومی نیشنل پارٹی (اے این پی) ہے، ن لیگ اور مولانا ہمارے مشورے پر سوچ لیں۔
Comments are closed.