مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں تو مفاہمت کیسی؟ بھنور میں پھنسا پاکستان آئین و قانون پر عمل سے باہر نکل سکتا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت نے 3 سال میں سنجیدگی سے قانون سازی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا، کشمیر کے ایشو پر حکومت اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔
میاں جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف اپنی ایک رائے رکھتے ہیں، مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو پلاننگ کے ساتھ سزا سنائی گئی۔
Comments are closed.