اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ ہماری عدلیہ میں جسٹس منیر مومنٹ دوبارہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن دوراہے پر ہے، آنے والا ہفتہ ملکی تاریخ کےلیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہم سے دشمنی ہے، اب وہ ہوں گے یا ہم۔

ان کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس، گرفتاریوں، کنٹینرز کے باوجود لاہور کے لوگ نکلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.