جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

ہماری ریسکیو ٹیموں نے شاندار خدمات سے ترک عوام کے دلوں میں جگہ بنائی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی ترکیہ اور شام میں خدمات کو پاکستان میں عوام نے سراہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شاندار اور پیشہ ورانہ طور پر ریسکیو خدمات انجام دیں اور درجنوں افراد کو ملبے سے نکالا، ہماری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے پاک ترک دوستی کی لاج رکھی۔ آپ نے پاک ترک برادرانہ رشتے میں بےپناہ محبت کا اضافہ کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے عوام انسانی اور اسلامی رشتے کے ناطے سے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ترکیہ سے رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔ تحریک خلافت سے صدیوں پر پھیلا یہ رشتہ مضبوط ہوا۔ ترکیہ اور شام کے متاثرین کےلیے جو کرسکتے ہیں کر گزریں۔ 

انہوں نے کہا کہ گھر میں مصیبت آئی ہو تو گھر کے افراد کو بچانے کےلیے جو وسائل ہیں بروئے کار لائیں۔ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں۔ معاشی مشکلات کے باوجود برادر ملک سے تعاون جاری رکھیں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ کل شام بھی بحری جہاز ترکیہ اور شام کےلیے سامان لے کر روانہ ہوا۔ پاکستان کی طرف سے اخوت اور ایثار کا پیغام پوری دنیا میں گیا۔ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.