رہنما (ن) لیگ مریم نواز نے کہاہے کہ کوئٹہ بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دل بہت رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دھرتی کا امن ایک بار پھر خطرے میں ہے۔ یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ اور بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی۔
دوسری جانب اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی نئی لہر نہ صرف خطرناک بلکہ تشویشناک بھی ہے، اے این پی بار بار متنبہ کرچکی ہے کہ دہشتگرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔
Comments are closed.