مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری بھارت کے ساتھ سفارت کاری پر الزام تراشی کی گئی۔
نارووال میں اپنے ڈیرہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر مختلف الزامات لگائے گئے، لیکن آج حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، تنقید اس پر ہونی چاہیئے جس نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کشمیر کہاں ہے؟ ہمارےدورمیں بھارت کو جرات نہیں تھی کہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرے۔
Comments are closed.