جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

ہمارا بنیادی ہدف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے، نگراں وزیر خارجہ

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

نیویارک میں انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس نے کہا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ایس آئی سی ایف کے تحت پانچ بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔

نگراں وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جارہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے، چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں

جلیل عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپ ہمسایہ ملکوں سے کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں پر کارروائی کرے، افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کو یقینی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.