پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تختِ لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیرِ اعظم شہباز شریف ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لندن میں مفرور نواز شریف اور اسحاق ڈار کے ساتھ ملکی راز ڈسکس کیے۔
عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اشتہاری ملزم سلمان شہباز کو ساتھ بٹھا کر پاکستان پر کاری ضرب لگائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللّٰہ کی نااہلی کے لیے عدالت سے استدعا کی ہے۔
Comments are closed.