بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قرض لینے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے: جے پی مورگن

امریکی ملٹی نیشنل انویسٹمنٹ بینک اور مالیاتی خدمات کے ادارے جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قرض لینے سے ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

جے پی مورگن کی جانب سے پاکستان کے عالمی بانڈ کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بانڈ کی ایلڈ عالمی مالیاتی بحران کی سی ہے، پاکستان میں الیکشن کا شور ہے، پنجاب الیکشن نتائج نے سیاسی تشویش بڑھائی ہے، سیاسی تشویش کے سبب پاکستانی بانڈ فروخت کرنے کا رجحان بڑھا ہے۔

امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی بانڈ کی ایلڈ یوکرین، سری لنکا اور ارجنٹائن کے بعد چوتھی بلند ترین ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کی دھیمی مگر مثبت پیش رفت کو نئی صورتِ حال نے متاثر کیا ہے۔

جے پی مورگن کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے انتخابات پر اثر انداز ہونے والی مشکل پالیسی پر عمل درآمد دشوار ہو گا، آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے سے تشویش بڑھی ہے۔

جے پی مورگن کے مطابق پاکستانی بانڈ پر ہماری میڈیم ویٹ رائے برقرار ہے، حالیہ فروخت سے تاثر منفی ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.