ہر گھر کے باورچی خانے میں اور خصوصاً ایشیائی کھانوں میں استعمال کی جانے والی ہلدی میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔
ہلدی کا قدیم زمانے سے بطور غذا اور دوا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے صحت پر بے شمار طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ہلدی میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جانے کے سبب اس کا استعمال ماہرین کی جانب سے بھی تجویز کیا جاتا ہے۔
ہلدی ایک مشہور اینٹی بیکٹیریل ہے جسے ایشیائی گھرانوں میں مسالے یا جراثیم کش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ فطرت میں مختلف خواص سے بھرپور ہے اور اسے مختلف دوسری چیزوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ماہرینِ صحت نے ہمیشہ ہلدی کو جسمانی اور نفسیاتی دونوں طرح کے استعمال کے لیے تجویز کیا ہے۔
ہلدی میں موجود کرکیومن curcumin نامی ایک فعال جزو سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، سوزش ایک جسمانی عمل ہے جو ڈپریشن کو بڑھاتا ہے، ہلدی کے روشن رنگ میں بھی ڈپریشن ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
ہلدی کی ان خصوصیات نے مختلف سائنسدانوں کی توجہ حاصل کی ہے جو دماغی صحت کو ٹھیک کرنے کے لیے اس کے استعمال کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کر رہے ہیں۔
ڈپریشن کا انتظام ایک بہت پیچیدہ طریقہ کار ہے اور اس کے لیے کثیر جہتی نقطۂ نظر کی ضرورت ہوتی ہے، باتوں اور علاج کے ساتھ ساتھ بعض اوقات دوائیں بھی علاج کا اہم جزو بن جاتی ہیں، اس لیے کرکیومن کو بنیادی جزو کے طور پر لیتے ہوئے اسے ڈپریشن کے علاج کے لیے ادویات میں شامل کرنے کے لیے مختلف مطالعات جاری ہیں۔
بہت سے سائنسدانوں کے مطابق، ڈپریشن اور پریشانی کے علاج کے لیے ہلدی کو زیادہ مقدار میں لینے کے حوالے سے مختلف حفاظتی خدشات ہیں، اگرچہ یہ ایک مسالے کے طور پر مفید ہے لیکن اگر دوا کے لیے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ پاخانے کے رنگ میں تبدیلی، سر درد اور یہاں تک کہ اسہال کا سبب بن سکتی ہے۔
ہلدی کو زیادہ تر باڈی ڈیٹوکس پروگراموں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا اثر جگر پر پڑ سکتا ہے، جو اہم عضو ہے جسے صاف کرنے کی ضرورت ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ خمیر شدہ ہلدی پاؤڈر جگر کے کام کو بہتر بناتی ہے۔
ہلدی واقعی وزن کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے، یہ اپنی قدرتی خصوصیات کی وجہ سے ہمارے جسم کی اضافی چربی کو کم کرتی ہے جس سے ہمارا وزن کم ہوتا اور ساتھ ہی کیلوریز کو بھی جلاتی ہے۔
زیتون کے تیل میں ہلدی ملائیں اور بالوں کی جڑوں میں اس کا مساج کریں، ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو دھولیں، اس سے بالوں کا جھڑنا بند ہو جائے گا، بال تیزی سے لمبے ہوں گے، بال نرم ملائم اور چمکدار ہونے کے ساتھ خشکی سے بھی نجات مل جائے گی۔
Comments are closed.