ہسپانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر پولا گونو نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آپریشن کے دوران گھٹنے سے نکلنے والی اپنی ہڈی کا پاستہ بنا کر کھا لیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولا گونو نے حالیہ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اُنہیں گھٹنے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اُن کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی، ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران اُن کے گھٹنے کی کرکری ہڈی cartilage کا ایک حصہ نکال دیا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر نے پوڈ کاسٹ کے دوران مزید بتایا کہ اس سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی خواہش پر اُن کے گھٹنے کی ہڈی کا نکالا گیا حصہ اُن کے حوالے کر دیا تھا، ڈاکٹرز نے اُن کی یہ ہڈی اُن کے حوالے کرتے ہوئے اِس پر الکوحل کا استعمال کیا تھا تاکہ یہ زیادہ عرصے تک میرے پاس رہ سکے۔
پولا گونو نے بتایا کہ سرجری کے کچھ روز بعد میں نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا کہ میں اس ہڈی کو کھانا چاہتی ہوں کیوں کہ یہ میرے جسم کا حصہ ہے، اس کے بعد میں نے پاستہ بنایا اور اپنی ہڈی کو بھی اس میں پکالیا اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر کھا لیا۔
Comments are closed.