پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

سپریم کورٹ نے الیکشن 90 دن سے آگے لے جانا غیر آئینی قرار دیا: علی ظفر

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کو 90 دن سے آگے لے جانے کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کے بغیر جمہوریت چل سکتی ہے نہ آئین۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.