2 ملین ین خرچ کر کے کتّے کا روپ دھارنے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
مذکورہ جاپانی شخص لاکھوں ین خرچ کرنے کے باوجود بھی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے شخص نے کچھ عرصہ قبل کتا بننے کے لیے مجسمے، باڈی سوٹس، تھری ڈی ماڈلز اور ملبوسات تیار کرنے والی معروف جاپانی کمپنی سے رابطہ کیا اور 2 ملین ین (14 ہزار ڈالرز سے زائد) کی لاگت سے 40 دنوں میں حقیقت سے قریب تر کولی نسل کے کتے کا لباس تیار کروایا۔
اس شخص کے مطابق مذکورہ کمپنی نے اس کے جانور بننے کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بعد ازاں مذکورہ شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر کتے کے روپ میں مختلف ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں اسے پارک میں چہل قدمی کرتے، کتوں کی خوراک کھاتے، کتوں کی طرح کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم حال ہی میں ہونے والی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں مذکورہ شخص ناکام ہو گیا۔
Comments are closed.