وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے ہمارے اہداف میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا شامل ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہماری جدوجہد رہی ہے جنرل الیکشن، سینٹ اور بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ الیکشن کو شفاف بنایا جائے، انتخابات کی شفافیت ایسی ہو کو سب کا اُن پر اعتماد ہو۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ 1971ء کے بعد ہر الیکشن کی شفافیت پر اعتراض ہوا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہمارے اوورسیز بھائیوں کی خدمات بہت اہم ہیں، ملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں، اپنا تجربہ لاتے ہیں، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اُن کی بھی آواز ہونی چاہیے۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کام کرے، کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ سے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت پر جو مسائل ہیں ان کا حل ضرور ہونا چاہیے، امریکا حال ہی میں الیکشن کی شفافیت کے مسئلے سے باہر نکلا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی تھی کہ الیکٹرانک الیکٹورل سسٹم کو متعارف کروایا جائے، بدقسمتی سے اسحاق ڈار نے بطور کمیٹی چیئرمین اس بات کو نظرانداز کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے بھی ووٹنگ سسٹم ہونا چاہیے، اورسیز کو ووٹنگ کا حق دیا جائے اور انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔
Comments are closed.