خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔
شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میاں گل اورنگزیب ولی عہد کے صاحبزادے اور جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس میاں حسن گل کے بڑے بھائی تھے۔
میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے میاں گل عدنان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments are closed.