a v hookup on xbox 360 galaxy s10 stereo hookup hookup hotshot mature edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سے قریب صحافی نے بتایا پارٹی دلبرداشتہ ہے، ناصر شاہ

سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے بہت قریب صحافی دوست نے بتایا کہ پوری پارٹی شدید دلبرداشتہ ہے کیوں کہ واپسی کا راستہ نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے، اب ہم صرف معجزے کا انتظار کررہے ہیں کہ حکومت کوئی بڑی غلطی کرے اور ہم عوام کو باہر نکالیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایسےاقدامات سے پاکستان کی جمہوریت، معاشرے کی اساس کوخطرات لاحق ہیں، اداروں کو قطعی حق نہیں بغیر اکثریت کسی شخص کوعوام پر مسلط رکھا جائے۔

ناصر شاہ کے مطابق رہنماؤں نے صحافی کو بتایا کہ پارٹی کو دُکھ یہ ہے کہ عمران خان کا ہر بیانیہ جھاگ کی طرح اُٹھا اور بیٹھ گیا۔

صحافی کے مطابق عمران خان نے اپنے سارے کارڈز شو کرنے میں بہت جلدی کی،پاکستان تحریک انصاف ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔ اب صرف مردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.