بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں خوست کول مائنز ایریا میں مسلح افراد کی کان کنوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے کان کنوں کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کی اور کوئلے کی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی۔
لیویز حکام کے مطابق واقعہ خوست کول مائنز ایریا میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر ان کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.