پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

عمران خان کے خلاف کل 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کل اسلام آباد کی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کل اسلام آباد کی عدالتوں میں چار مختلف کیسز میں پیش ہوں گے، جن میں انسدادِ دہشت گردی کیس، بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس اور سیشن عدالت کے دو کیسز شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عامر ڈوگر اور آپ سب نے استعفوں کی منظوری کیلئے خود درخواست کی تھی۔

عمران خان کل صبح لاہور سے اسلام آباد بذریعہ ایئر پہنچیں گے اور اپنے وکلاء کے ہمراہ پہلے اسپیشل کورٹس جی 11 پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیش ہو کر ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل بینکنگ کورٹ میں کل پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے، عمران خان ممکنہ طور پر انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے اور جی11 کورٹس کے بعد اسلام آباد کی ضلعی کچہری پہنچیں گے۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عمران خان ضلعی کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے جہاں توشہ خانہ کیس اور اقدام قتل کے کیسز کی سماعت پر عمران خان کو پیش ہونے کی ہدایت ہے۔

کل سیشن کورٹ میں پیشی سے متعلق وکیل بابر اعوان نے عدالت کو آج یقین دہانی کروادی ہے۔ اسپیشل کورٹس اور ضلعی کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے جبکہ بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھیج دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.