بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کےبعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر زلزلہ متاثرین تین دن سے امداد کے منتظر ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے جس میں دو ہزار خیمے، پچیس سو کمبل، سلیپنگ بیگ اور رضائیاں شامل ہیں۔
امداد پہنچنے سے ہی بے گھر افراد کے ٹھنڈ سے بچنے کا کچھ آسرا ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.