بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئے۔
شہری زلزلے سے متاثرہ اپنے مکانات اور دکانوں کی مرمت کرنے اور گرے ہوئے ملبے اٹھانے میں مصروف ہیں، کئی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
ہرنائی کا بازار کھل گیا ہے لوگوں کی چہل پہل شروع ہو گئی ہے۔
زلزلے کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔
بعض علاقوں میں زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے۔
ہرنائی میں گزشتہ صبح 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے تھے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقے میں سینکڑوں مکانات کو نقصان بھی پہنچا تھا۔
Comments are closed.