سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جمبورو کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرےمیں لیا، دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں فائرنگ کی۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Comments are closed.