کینیڈا کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھ شہری کے قتل سے بھارت کے ممکنہ تعلق پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا، اس معاملے میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس میں کل ہونے والا انکشاف بھی شامل ہے، کینیڈا کے پاس موجود شواہد کو مناسب وقت پر شیئر کیا جائے گا۔
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر کینیڈین سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں بھارتی ایجنٹ کے ممکنہ ملوث ہونے کی انٹیلیجنس پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی تناؤ کے بعد کینیڈا اور بھارت نے تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے اور کینیڈا نے اکتوبر میں بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مشن کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ شہری کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بتایا تھا۔
خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں اٹھارہ جون کو قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.