ہاشم ڈوگر اور انکے ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہم نے سوچا کہ راہیں جدا کرلی جائیں، ہم پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو ہم تو کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے کرپشن کے خلاف بیانیے پر ڈٹ کر کھڑے تھے۔ 9 مئی کے بیانیے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ راہیں جدا کر لی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے دن کو ہم کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ جیسے عمران خان ریڈ لائن تھی تو پاک فوج بھی ہماری ریڈ لائن ہے۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام اور پنجاب کے ساتھیوں کی رائے لے کر فیصلہ کریں گے۔ اپنی سیاست کو سیاست تک رکھنا چاہیے ۔ 9 مئی کے واقعات پر سزائیں ملنی چاہئیں۔
اس موقع پر رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست اور ریاست میں کسی ایک کو چننا پڑے تو ریاست کو چنیں گے۔ ریاست ہماری ماں ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.