whisper hookup office hookup american hookup lisa wade pdf hookup Birmingham pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاشم آملہ نے محمد آصف کو ’جادوگر‘ قرار دے دیا

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ نے سابق پاکستانی بولر محمد آصف کو مشکل ترین اور جادوگر بولر قرار دے دیا۔

ہاشم آملہ سے حال ہی میں ایک شو کے دوران کیرئیر کے مشکل ترین بولر کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے فوراً ہی محمد آصف کا نام لیا۔

 ہاشم آملہ نے کہا کہ انہیں محمد آصف جیسے خطرناک بولر کے سامنے سب سے زیادہ مشکلات پیش ‏آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو محمد آصف کا ایکشن بہت زبردست تھا جسے دیکھنا اچھا لگتا تھا اور دوسرا وہ گیند ‏کے ساتھ جادوگری کرتے تھے۔

‏ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں محمد آصف جیسا مشکل ترین بولر نہیں دیکھا جو مجھے ہر طرح سے ‏ناکامی سے دوچار کرتا تھا میں ان کی گیند سمجھ نہیں سکتا تھا ۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ آصف کی گیند کا جو میں اندازے لگاتا تھا وہ اس کے برعکس ‏کر کے مجھے مشکل میں ڈال دیتا تھا۔

مایہ ناز بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میں پوری طرح آؤٹ سوئنگ کے لیے تیار ہوتا تو آصف اِن سوئنگ کر ‏کے مجھے بولڈ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پچ اور ہوا میں بولر کے لیے ذرا سی بھی مدد ہوتی تھی تو آصف کو کھیلنا ناممکن ہو جاتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.